• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 21 بین الاقوامی این جی اوز کو دفاتر بند کرنے کا حکم

21 International Ngos Closed In Pakistan

پاکستانی وزارت داخلہ نے ملک میں کام کرنے والی 21 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو اپنے دفاتر دو ماہ میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ان بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں میں ایکشن ایڈ، اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن، پلان انٹن بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کو پاکستان میں جاری اپنے منصوبے بند کرنے کے بارے میں حکومت کی طرف سے وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

2015 میں حکومت پاکستان نے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے ملک بھر میں دفتر سیل کر دیے تھے تاہم بعد میں یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی۔

اس وقت حکومت نے اس تنظیم کا آپریشن پاکستان میں بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھی جو پاکستان کے مفاد کے خلاف تھیں اور جس سے متعلق خفیہ اداروں نے بھی متعدد بار رپورٹس پیش کی تھیں۔

تازہ ترین