• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری ،چین ،امریکا اور ملائیشیا سے آگے

Investment Is China America And Malaysia In Pakistan

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سب سے بڑا ملک ہے ،امریکا دوسرے اور ملائیشیا تیسرے نمبر پر رہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی 5 ماہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 14 کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق 5 ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ سے 9 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا انخلاء ہوا جبکہ ملک کے سرکاری شعبے میں پانچ مہینوں میں صفر سرمایہ کاری ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق 5 ماہ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین سے 84 کروڑ ڈالر رہی ،دوسرے نمبر پر امریکہ رہا جہاں سے 47 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

تازہ ترین