• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو ایک اور ورلڈ ٹائٹل جتوا دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو ایک اورورلڈ ٹائٹل جتوا دیا، کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے GREMIO کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ۔العین میں کھیلے کلب ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کےلیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی ۔

ریال میڈرڈ اور GREMIO کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے ہوگئے ،پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام کو پہنچا۔

دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کو فری کک ملی، جسے کرسٹیانورونالڈو نے گول میں بدل دیا ۔

اس گول کے بعد کھیل میں مزید تیزی تو آئی لیکن کوئی ٹیم مزید گول نہ بنا پائی ۔ ریال میڈرڈ نے ایک صفر کی فتح کے ساتھ کلب ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

تازہ ترین