• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی صورتحال، آرمی چیف بند کمرے میں سینیٹ کو بریفنگ دیں گے

Army Chief Brief Senate In A Closed Room Over Security Situation

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 19 نومبر کو سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کو قومی سیکورٹی کی صورت حال خصوصا ً حالیہ بیرون ملک دوروں کے تناظر میں بریفنگ دیں گے ۔

آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن بھی سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کو سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس منگل کو صبح دس بجے طلب کر لیا گیا ہے ۔ پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی خطے خصوصا امریکاکے کردار کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز تیار کر رہی ہے۔

آرمی چیف ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ہمراہ پورے ایوان کی کمیٹی کو پاکستان کے لیے پیدا ہوتی قومی سیکورٹی کی صورتحال خصوصاً ان کے حالیہ بیرون ممالک دوروں اور موجودہ صورت حال پر ایوان کو اگاہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف حالیہ دورہ سعودی عرب اور ایران کے حوالے سے بھی ایوان کو بریف کریں گے ۔

تازہ ترین