• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم شو ڈاگز میں کتوں نے ناک میں دم کر دیا، پہلا ٹریلر آگیا

شرارتی کتوں نے مالکان کی ناک میں دَم کر دیا، ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم 'شو ڈاگز 'کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا۔

پالتو کتے اگر شرارتی ہوں تو پھر مالکان کاحشر نشر بگڑ جاتا ہے، ایسے ہی دلچسپ مناظر سے بھرپور نئی ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ شو ڈاگز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارراجاگوسلنگ کی یہ فلم ایک ایسے پولیس ڈاگ کے گِرد گھوم رہی ہے جو ننھا پانڈا چوری ہونے کے کیس پر پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہوتا ہے۔

اس دوران جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ننھا پانڈاایک ڈاگ شو میں چھپا کر رکھا گیا ہے تو یہ پولیس ڈاگ ایک عام پالتو کتے کا روپ دھار کر ڈاگ شو میں پہنچ جاتا ہے اور اپنے کیس پر کام کرتا ہے۔

میکس بوٹکن اورٹام اورٹنبرگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں اداکار وِل آرنیٹ، نتاشا لیوانی، اسٹینلی ٹیوسی، گیبریال اگلیساس، ایلن کمنگ، اولیور ٹامز پیٹ اور اینڈی بیک وِتھ شامل ہیں۔

کامیڈی، ڈرامہ اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم رواں سال 6اپریل کو اوپن گیٹس انٹرٹینمنٹ کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین