• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان

Pia Continue Own Operation With Out Cutting The Route

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ضروریات اور وسائل کومدنظررکھتےہوئےنئےمقامات کے لیے پروازیں شروع کی جاتی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جن روٹس پرنقصان ہورہاہوان کی کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئےانہیں معطل کیاجاتاہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال مزید طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے،پی آئی اےبھی وقت کے ساتھ ساتھ نئےمقامات کے لیے پروازیں شروع کرتی رہتی ہے، غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل روٹس کے بارےمیں حکمت عملی بھی بنائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مالی سال 2018ء کا آپریٹنگ پلان بنا لیا ہے جس میں نقصان ختم کرنے کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی کہا کہ اخراجات میں کمی کے لیےویٹ لیزکی بجائے ڈرائی لیز پر طیاروں کی شمولیت یقینی بنائی جارہی ہے۔

تازہ ترین