• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس ، طوفانی بگولے کی تباہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

فرانس کے گاؤں میں بھی ایک ایسے ہی خطرناک طوفانی بگولے نے ایسی تباہی برپا کی کہ راستے میں آنیوالی ہر شے اُڑا رہاہے جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

گرد و غبار کے اس طوفان کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہی ہوش ہی اُڑ گئے جبکہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بگولے کے ساتھ ہر شے اُڑتی دکھائی دے رہی ہے ۔

بگولے کی وجہ سے جہاںآسمان مکمل تاریکی میں ڈوب گیاوہیں ارد گھرد موجود ہر شے اس دہشت ناک بھنور کی لپیٹ میں آگئی اور لوگ بمشکل اپنے بچاؤ کی جگہ تلاش کرنے لگے ۔

طوفانی بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوف اور دہشت کے جذبات کو چھپانے میں ناکام دکھائی دئیے۔

 

تازہ ترین