• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کی زیر صدارت سول آرمڈ فورسز کمانڈ کانفرنس

Ahsan Iqbal Chairs Meeting Of Civil Armed Forces Commander Conference 2018

وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آبادمیں سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس منعقد ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری، رینجرز سندھ و پنجاب، فرنٹیئر کورکے کمانڈرز ،گلگت بلتستان اسکاؤٹس، پاکستان کوسٹ گارڈ کے کمانڈرز نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا،وزیر داخلہ نے بارڈر مینجمنٹ اور امن و امان پرسول آرمڈ فورسز کی خدمات کو سراہا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جیو اسٹریٹیجک چیلنجوں کے تناظر میں آپریشنل سطح پر تیاری ہونی چاہیے، سی پیک سے فائدہ اٹھانے کے لیے استحکام اور سلامتی کا تحفظ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول آرمڈ فورسز کو جدید تربیت اور ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کی ضرورت ہے، سول آرمڈ فورسز کے لیے جدید اسلحہ کی خریداری میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز کو سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے، پیشرفت کے جائزہ کے لیے کمانڈ کانفرنس کا انعقاد سہ ماہی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور تمام فریقین کے درمیان رابطے مزید مؤثر ہونے چاہئیں،سی پیک اور میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے کوسٹ گارڈ نے اہم ذمے داری سنبھالی ہے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مغربی سرحدوں پر ایف سی کاباڑ نصب کرنے کے لیے کردار قابل تعریف ہے،باڑ سے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکی جاسکے گی۔

تازہ ترین