• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں ضمنی الیکشن :آج انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے

Lodhran By Poll Election Symbol Alloted Today

لودھراں این اے 154 ضمنی الیکشن میں امیدواروں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے۔ تین امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

لودھراں این اے 154 لودھراں 1 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 3 امیدواروں شفیق آرائیں، عمیر بلوچ اور سعد کانجو نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

مسلم لیگ ن کےسیداقبال شاہ، پی ٹی آئی کےعلی ترین اورپیپلزپارٹی کےعلی بیگ سمیت 10امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

ضمنی الیکشن 12فروری کو ہوگا،یہ نشست 15دسمبر کو جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی،ریٹرننگ افسرابرار احمد جتوئی نے پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےوزارت دفاع کو خط لکھ دیا ہے ۔

خط میں 10سے 13فروری تک پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین نے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین