• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا اعزاز

Pakistani Born British Mp Honor Of Nusrat Ghani

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی دارالعوام میں سوالوں کا جواب دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں ۔

نصرت غنی مشرقی سسیکس کاؤنٹی میں ویلڈن کے انتخابی حلقے سے منتخب ہوئیں، انھیں حال ہی میں برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ میں پارلیمانی انڈر سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

انھوں نے دارالعوام میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالوں کے جواب دیے، انھوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ میں لوگ کسی بھی پس منظر اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں مگر وہ اعلیٰ ترین منصب حاصل کر سکتے ہیں۔

نصرت غنی کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، وہ یکم ستمبر 1972ء میں پیدا ہوئیں، لیڈز یونی ورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ بی بی سی ورلڈ سروس سے بھی وابستہ رہیں، دو ہزار پندرہ کے عام انتخابات میں وہ ویلڈن کے حلقے سے دارالعوام کی رکن منتخب ہوئیں، دو ہزار سترہ کے عام انتخابات میں انھوں نے اسی حلقے سے اکسٹھ فی صد ووٹ لے کر ایک بار پھر کام یابی حاصل کی۔

تازہ ترین