فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ اور اس کے سیکوئل کی کامیابی کے بعداب یہی ٹیم اپنی نئی فلم ’ سونو کی ٹی ٹو کی سوئیٹی‘لے کر فلمی پردے پر نئی آن بان کے ساتھ جلوگر ہ ہورہی ہے۔
ار ے ارے۔۔۔ایسے لمبے اور پہلی نظر میں بے تکے لگنے والے نام پر مت جایئے ۔۔۔نظر رکھئے کہ فلم میں آپ کے مزاج کا ہر مصالحہ ہے۔۔میوزک، مستی، ’ڈانس مانس‘۔۔۔وغیرہ وغیرہ ۔
فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں کارتک آریان ،نسرت باروچااور سنی سنگھ ۔ ٹریلرکو دیکھ کے لگتا ہے کہ کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے ، ایک لڑکی کو پسندکرتا دوسرا اس میں نقص نکالتا ہے ۔۔ایک دوسرے سے شرطیں لگتی ہیں۔۔۔ہار جیت ہوتی ہے اور ۔۔۔ہوتا ہے کیا۔۔۔؟۔۔یہ ہم آپ کو نہیں بتائیں گے ۔۔۔اس کے لئے آپ کو فلم کی ریلیز تک انتظار کرنا پڑے گا۔
فلم میں ہنسی ، مزاح اور رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔پاکستانی فلم بین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اس کی نمائش 9 فروری کو ملک بھر میں کی جائے گی۔۔۔
امید تو یہ ہے کہ فلم آپ کی جیب خالی نہیں کرے گی ۔۔۔بلکہ آپ کو تفریح کراتے ہوئے پسند آئے گی مگر کس حد تک یہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔۔