• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ہفتے100 انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ ہوا

This Week 100 Index And Market Capitalization Increased

جنوری کے تین ہفتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری نے 100 انڈیکس کو 9فیصد اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو522 ارب بڑھا دیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 19 جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران تیزی رہی، 100 انڈیکس 1245 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 178 پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 3کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے جو تیزی کی بڑی وجہ رہی۔ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 202 رہی ، جبکہ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 187 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

کاروبار ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9093 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین