• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:جھیل میں پھنسے ہرن کو ریسکیوکرلیا گیا

دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔

ایسی ہی مشکل امریکا میں ایک ہرن کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والی جھیل میں پھنس گیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر لیکووڈمیں سخت سردی کے باعث جم جانے والی جھیل میں پھنسے ہرن کوریسکیو اہلکاروں نے دیکھا تو بچانے پہنچ گئے۔

مشکل میں گھرے ہرن کو ہمدرد اہلکاروں نے کچھ لمحوں کی محنت کے بعد آزاد کرالیا جبکہ ہرن نے بھی مصیبت سے نکلتے ہی سکون کا سانس لیا ۔

تازہ ترین