| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 03:03 am

ماہر ڈائیورز کا ایکوریم میں ڈریگن ڈانس

Underwater Dragon Dance In Singapore

نئے چینی قمری سال کی آمدآمد ہے اور اس حوالے سے چین سمیت دنیا بھر میں مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہےاور نئے قمری سال کی خوشی میں ایڈونچر کے شوقین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن اسکوبا ڈائیورز کو ہی دیکھ لیں، جو پانی کے اندر ڈریگن ڈانس کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سنگاپور کے ایکوریم میں ماہر غوطہ خوروں نے ڈریگن ڈانس کا شاندار مظاہرہ کر کے شائقین کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

اس دلچسپ پارفامنس پر نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی بے حد محظوظ ہوئے اور ڈریگن ڈانس کی دلچسپ پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔