• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیڈ آف ڈیمو کریسی انٹر نیشنل کاعاصمہ جہانگیر کےانتقال پرتعزیت

Pride Of Democracy International Condolence On Asima Jehangir Death

پرائیڈ آف ڈیموکریسی انٹرنیشنل نےمعروف قانون دان،سماجی کارکن اورانسانی حقوق کی علمبردارعاصمہ جہانگیرکےانتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے زبانوں،بےسہاروں اورمظلوموں کی آواز آج خاموش ہوگئی۔

اپنے تعزیتی پیغام میں پی او ڈی آئی کے دنیا بھر سے مرکزی و مقامی رنماؤں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا ہم سے جدا ہونا ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔اُن کا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔قوم ایک نڈر، بہادراوراصول پسند شخصیت سےمحروم ہو گئی۔

عاصمہ جہانگیر نےآمریت کوڈٹ کرللکارا،جمہوریت کی پامالی کےخلاف بےجگری سے لڑیں اورسچ کو بےدھڑک بیان کرنے کی روایت ڈالی۔عاصمہ جہانگیرکوتاریخ میں سنہرےالفاظ سے یادرکھاجائے گا۔

پی او ڈی آئی نےحکومت پاکستان سےاپیل کی کہ سندھ حکومت کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائےاور کسی بھی اہم مقام،شارع یاعمارت کوعاصمہ جہانگیر کےنام سےمنسوب کیاجائے۔پی او ڈی آئی رہنماؤں نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کےدرجات بلنداورلواحقین کوصبرِجمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین