• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع

کنگ خان کی  ڈان تھری کے ساتھ واپسی ہورہی ہے، فلم زیرو کی عکسبندی کے بعدشاہ رخ خان نے ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

فلم ڈان ٹو جیسی سپرہٹ فلم کو تیار کرنے کے تین سال بعد ڈائریکٹر فرحان اختر ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ اس سیریز کی تیسری کڑی کے ساتھ لوٹ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم زیرو کی عکسبندی کے بعد شاہ رخ خان نئی فلم ڈان تھری کی تیاریاں شروع کرنے والے ہیں جس کی تصدیق معروف ہدایت کار رتیش سدھوانی اور فرحان اختر بھی کرچکے ہیں۔

اس فلم پر کچھ عرصے سے کام جاری ہے اور یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فرحان اختر اور ان کی ٹیم نے اسکرپٹ کے 50فیصد حصے پر کام مکمل کرلیا ہے۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے 2013ء میں چنائی ایکسپریس کی ریلیز کے بعد فرحان اختر اور رتیش سے کئی بار ملاقاتیں بھی کیں۔

شاہ رخ اور فرحان اختر نے ڈان کی تیسری فلم کے لیے تفصیلات کو طے کرلیا ہے تاہم اب تک اس فلم کی مرکزی ہیروئین کے لیے کوئی نام طے نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ ڈان اور ڈان ٹو میں ہیروئین کا کردار پریانکا چوپڑا نے ادا کیا تھا۔

تازہ ترین