• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن ،ضلعی انتظامیہ نے اجازت دیدی

Mqms Election Campaign District Administration Gave Permission

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹر ا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اجازت دیدی ،جو کل کے ایم سی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ نے انٹرا پارٹی الیکشن پی آئی بی کے ایم سی گرائونڈ میں کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کی تھی۔

ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنے اور لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی شرط بھی لگائی ہے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 18 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کررکھا ہے، ضلعی انتظامیہ نے کے ایم سی گرائونڈ میں انٹر پارٹی الیکشن کرانے کی اجازت دےد ی ہے۔

اجازت ضلع شرقی کی نتظامیہ سے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی میجر قمر عباس نے طلب کی تھی۔

ضلع انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں سے رائے لینے کے بعدمشروط اجازت دیدی ہے اور تقریب رات 10 بجے ختم کرنے، لائوڈ اسپیکر ایکٹ پر عمل کرنے ، ٹریفک میں خلل اور کسی قسم کے اسلحے کی نمائش پر کی شرائط عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

انتخابات کے لئے امیدواروں کی لسٹ بھی مرتب کرلی ہے، جن میں فاروق ستار، کامران ٹیسوری، خواجہ سہیل منصور، عبداللہ وسیم، مزمل قریشی، علی رضا عابدی، کامران اختر رکن سندھ اسمبلی، کامران فاروق، جمال احمد، انور رضا، ریحان ہاشمی، میجر قمر عباس، شاہد پاشا اور قمر منصور شامل ہیں۔

تازہ ترین