• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا فلم ڈیمسیل کا پریمیئر

ویسٹرن کامیڈی ڈرامہ فلم ڈیمسیل کے رنگا رنگ پریمیئر میں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

جرمنی کے دار الحکومت برلن میں68ویں سالانہ بین الاقوامی برلن فلم فیسٹیول کی رونقیں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہیں۔

برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایتکار، اداکار، پروڈیوسرز اوررائٹرز کی بڑی تعدادیہاں پہنچی ہے۔

گزشتہ روز ایونٹ میں ویسٹرن کامیڈی ڈرامہ فلم ڈیمسیل کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی کئی فلمز پیش کی جائیں گی جبکہ ان فلموں میں وہ بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوسکتی ہیں۔

رواں برس اس فلم فیسٹیول میں 19فلموں کو گولڈن بیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جس کا اعلان24فروری کو کیا جائے گا۔

پندرہ فروری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ ایونٹ11روز تک جاری رہنے کے بعد25فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین