• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیانو بجانے کی ماہر مرغی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، یہ مرغی پیانو سے ایسی دْھن چھیڑتی ہے کہ سننے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

یوں تو موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے لیکن اب یہ انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کی روح کی غذا بھی بن چکی ہے۔

یقین نہ آئے توامریکا کے ایک گھر میں رہنے والی اس پالتو مرغی کو ہی دیکھ لیجئے جو پیانو بجانے کی شاندار صلاحیت کی مالک ہے۔

جوکجو (Jokgu) نامی یہ مرغی اپنی چونچ کی مدد سے پیانو پر ایسی شاندار دھنیں چھیڑتی ہے کہ سننے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

مرغی کی حیرت انگیز صلاحیت پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

تازہ ترین