• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’دی اسٹرینجرز پرے ایٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’دی اسٹرینجرز پرے ایٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

جوہانز رابرٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم دی اسٹرینجرز کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ویران جگہ پر ایک رات کے لئے قیام کرنے والے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو 3 پر اسرار مخلوقات کے حملوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کرسٹینا ہینڈرکس، مارٹن ہینڈرسن، بیلے میڈیسن، لیوس پل مین، ڈیمیان مافے اور ایما بیلومی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ جیمز ہیرس اور وین مارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 9 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین