• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی دبئی میں تقریب رونمائی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی دبئی میں ہوئی، تقریب میںپی سی بی اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی، نوید اصغر اور 6ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد، ڈیرن سیمی ، شعیب ملک، عماد وسیم، برینڈن میک کولم اور مصباح الحق شریک ہیں۔

دبئی میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ بھی شریک ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی تقریب میں پی ایس ایل کی تمام چھہ ٹیموں کے کپتانوں کا تعارف کروایا۔

پی ایس ایل کے تمام کپتان قابل تقلید کھلاڑی ہیں، انہوں نے سابق کپتان مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ تمام کھلاڑی اور کپتان ان کی تقلید کریں گے ۔

نجم سیٹھی نے جب تعارف کراتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کانام لیا تو تقریب کے شرکاء نے بھر پور تالیوں سے اس کا جواب دیا، نجم سیٹھی نے خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی میں ان کی کارکردگی کا سراہتے ہو ئے ان کے کارناموں کی تعریف کی۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں صرف فاتح ٹیم کے لیے ٹرافی نہیں بلکہ بہترین بولر، بیٹسمین اور فیلڈر کےلیے بھی ٹرافی رکھی گئی ہے۔

برینڈن میک کلم کا تعارف کراتے ہو ئے نجم سیٹھی نے کہاان کی صورت میں پی ایس ایل میں نیوزی لینڈ کی اچھی نمایندگی ہے۔

ایونٹ میں شامل ٹیموں کے کپتانوں نے بھی اس موقع پر مختصراً گفتگو کی ،شاہد آفریدی کا اس موقع پر کہناتھا کہ کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر تمام فرنچائزز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مصباح الحق نے کہا پی ایس ایل کے دو سال بہترین تھے ہم نے بھرپور کرکٹ انجوائے کی ،ہر سیزن کے ساتھ کرکٹ بہتر اور مقابلہ سخت ہورہاہے ۔

عماد وسیم نے کہا پی ایس ایل میں ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز ہے ،پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آرہاہے۔

برینڈن میک کلم نے کہا پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے ابھرنے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کا ذریعہ بنا ، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی سپورٹ پر اسپانسرز کا شکریہ ، تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات، اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائنل کھیلنے اور جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

اس موقع پر شعیب ملک اور ڈیرن سیمی میں دلچسپ نوک جھونک بھی ہوئی جس شرکاء محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین