• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اداروں کوآئینی حدودمیں رہناچاہیے، مریم اورنگزیب

All Organizations Stay Own Limits Maryam Aurangzeb

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے درست کہا ہے کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں اور جب سیاست دانوں پربھینس چوری کے پرچی کٹے تو غلطی تب بھی ہوئی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بھٹو کی پھانسی پرمٹھائیاں بانٹی گئیں تب بھی غلطی ہوئی، آمر کے آئین پر حلف لیا گیا غلطی تب بھی ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا ان غلطیوں سے سیکھ کر آگے نہیں بڑھنا چاہیے؟ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں کیوں کہ وہ آئین کی محافظ ہےاور کیا عدالت کا احترام کسی فقرے کے مرہون منت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو اقامے پر گھر بھیج دیا جائے اور منتخب پی ایم کو گاڈ فادر اور سسلین مافیا کہا جائے توعوام کی رائےکی نفی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن کا مقدمہ نہیں، ہمیں انفرادی سوچ سے باہر نکلنا ہوگاجبکہ اس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا اس ایوان میں نہیں ہونا چاہیےتاہم فیصلے پر تنقید میرا حق ہےاور نوازشریف کا حق ہے۔

 

تازہ ترین