• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:بہارمیں میٹرک کےامتحانات ، طلباکے جوتےپہننےپرپابندی

India Matric Examination In Behar Ban Imposed On Students Wearing Shoes

بھارتی ریاست بہارمیں میٹرک کےامتحانات سے قبل تعلیمی بورڈ نے نقل کی روک تھام کیلئےمتعدد اقدامات کیے ہیں ،اور طلباکے امتحانی ہال میں جوتےموزےپہن کرآنےپرپابندی کا سرکلر جاری کردیاگیا ہے۔

Behar-Exam-222

بھارتی میڈیاکے مطابق بہارمیں میٹرک کےامتحانات دینے کیلئے صرف سینڈل اور سلیپرز پہن کر آنے والوں کو ہی امتحانی کمرے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی،امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئےسی سی ٹی وی کیمرےبھی لگائےجائیں گے۔

جب کہ امتحانی مراکز کے گرد200 میٹر تک دفعہ 144 کابھی نفاذ ہوگا۔ریاست بہارمیں گذشتہ سال ہونے والے امتحانات میںکھلےعام نقل کی تصاویروائرل ہوئی تھیں۔یاد رہے کہ بہارمیں میٹرک کےامتحانات 21فروری سےشروع ہورہےہیں۔

تازہ ترین