• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سیزن 3 کا پہلا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا

The First Match Of Psl Season 3 Will Be Played Tomorrow In Dubai

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کرکٹرز ایکشن کے لیے تیار اور شائقین بے قرار ہیں۔ پی ایس ایل سیزن تھری کا پہلا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے پہلے پاکستانی اور غیرملکی فنکاروں سے سجی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں ملک کے معروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور عابدہ پروین بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ اس کے علاوہ امریکی اسٹار جیسن ڈیریلوبی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

تقریب کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ دبئی میں کھیلا جائے گاجس میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطان مد مقابل ہوں گے۔

ایونٹ میں ٹرافی کے ونرکا فیصلہ 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

 

 

تازہ ترین