• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجر خان بس حادثہ،طالبعلم جاں بحق،مشتعل ہجوم نے بسوں کو آگ لگا دی

Gojar Khan Bus Accident Mob Torch Fire 2 Buses

گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ سرور شہید کالج کا طالبعلم بس ڈرائیور کی غفلت سے جاں بحق، مشتعل ہجوم نے 2 بسوں کو آگ لگا دی اور روڈ بلاک کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم بس میں سوار ہو رہے تھے کہ ڈرائیور نے تیزی سے بس چلا دی جس کے سبب طالب علم بس کے ٹائروں تلے کچلا گیا۔

اس المناک حادثے کے بعد موقع پر موجود دیگر طلباء نے اپنے ساتھی کی المناک موت پر احتجاج کرتے ہوئے 2 بسوں کو آگ لگا دی اور جی ٹی روڈ دو مقامات پر بلاک کر دی ۔

اس موقع پر احتجاجی طلبہ نے ریسکیو 1122 کے دفتر پر بھی حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالب علم گورنمنٹ سرور شہید کالج میں فرسٹ ایئر کا طالب علم اور نواحی قصبے بوکڑہ کا رہنے والا تھا۔

تازہ ترین