• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
At Least 2 Killed 6 Injured In Kabul Blast Near Nato Headquarters

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ ہوا ہے جس میں دو افراد ہلاک، 6زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ کابل کے علاقے شش درک میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

افغان حکام کےمطابق خودکش حملہ کابل کے ڈپلومیٹک زون میں کیا گیا۔دھماکےمیں 2افراد ہلاک،اور6زخمی ہوگئےجنہیں طبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ایک سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خودکش دھماکا افغان انٹیلی جنس ایجنسی، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے ایک کمپاؤنڈ میں ہوا۔

این ڈی ایس کا یہ کمپاؤنڈ نیٹو اور امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

وضح رہے گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایک خودکش بمبار نے اسی کمپاؤنڈ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

رواں برس کے آغاز سے افغان دارالحکومت میں متعدد بڑے دہشت گرد حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

تازہ ترین