• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شپنگ کمپنی کے مقامی پارٹنر کا بیٹا اغوا ء

Chinese Shiping Company Partner S Son Kidnapped

چین کی شپنگ کمپنی کو گوادر بندرگاہ آپریشنل کرنے کے اعلان کے بعد خطرات بڑھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوسکو شپنگ کے کنٹری ہیڈ کے قتل کے بعد لوکل پارٹنر کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

کوسکو کے مقامی پارٹنر شکیل احمد کے بیٹے کو پریڈی کوارٹرز کے قریب سے اغوا کیا گیا اور کوسکو شپنگ کمپنی کے مالک شکیل احمد کے بیٹے ثاقب احمد کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہیں۔

ادھر سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کے مطابق مغوی کی تلاش جاری ہے اور چند دن میں بریک تھرو ہوگاجبکہ کوسکو شپنگ کمپنی نے اگلے ماہ سے گوادر بندرگاہ تجارتی بنیادوں پر کھولنا ہے۔

شپنگ ماہرین کے ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات سے لگتا ہے کہ سی پیک کیخلاف دشمن ناکام کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان کو صرف مشرق ہی نہیں بلکہ قریبی مغرب پر بھی نگاہ رکھنی چاہیے۔

تازہ ترین