• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پاکستان نیوی وار کالج میں کانووکیشن کا انعقاد


پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 48ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔

پاک بحریہ کے 64جبکہ پاک آرمی کے 3اور پاک فضائیہ کے 5 آفیسرز نے ماسٹرز اِن وار سٹڈیز (میری ٹائم) کی ڈگریاں حاصل کیں۔

گریجویٹنگ آفیسرز میں 16دوست ممالک کے 23 غیرملکی آفیسرز بھی شامل تھے جوکہ پاکستان کے بین الاقوامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا مظہر ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ڈگری حاصل کرنے والےگریجویٹنگ آفیسرز بشمول غیر ملکی آفیسرز کو مبارک باد دی۔

 دوران تقریب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ گریجویٹنگ آفیسرز راست رویے اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

نیول چیف نے کہا کہ مسلمانوں کو ہمیشہ عددی لحاظ سے بڑے دشمن کے خلاف کامیابی اللہ پر یقین کامل اور پختہ ایمان کے باعث حاصل ہوئی۔ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر لمحہ مستعد و تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے جیو اسٹریٹیجک انوارِمنٹ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔

تازہ ترین