• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھیو! آپ یہ جان کر حیران ضرور ہوں گے کہ ’’لیری برڈ‘‘ نامی پرندہ دنیا کا وہ واحد پرندہ ہے جو مختلف آوازیں نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پرندہ آسٹریلین پرندوں کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں۔ Superb Lyrebird اور (Albert's Lyrebird)۔ یہ پرندہ تمام قدرتی اور غیر قدرتی آوازوں کی ہو بہو نقل کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ یہ مور کی طرح دکھائی دیتا ہے۔، اس کا قدر 75cm سے 98cm تک اور اس کی خوبصورت دم 20cm تک لمبی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ مور کی طرح نظرآنے والی دم صرف نر لیری برڈ کی ہوتی ہے اور تقریباً سات سال میں مکمل طور پر لمبی ہوتی ہے۔ یہ پرندہ اپنے ایک گانے میں کم از کم بیس آوازوں کو نقل کرسکتا ہے۔ کیمرہ کی آواز سے لے کر گاڑی کے سائرن، موٹر انجن سے پانی کے قطرے گرنے تک تمام آوازیں باآسانی نقل کرسکتا ہے۔

تازہ ترین