• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ اُشنا شاہ کو پیزا بوائے سے غیر اخلاقی رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے رات گئے پیزا آرڈر کیا، جب ڈیلیوری کرنے پیزا بوائے آیا اور اُس نے میرے گھر کی بیل بجائی تو اُس وقت میرے پاس میری پالتو کُتیا (Pitbulls) تھی، میرے ہاتھوں میں پٹ بِل (Pitbulls) دیکھ کر پیزا بوائے خوف زدہ ہوگیا اور اُس لڑکے نے گھر کے اندر آنے سے منع کردیا۔

اُشنا شاہ نے لکھا کہ ’جب اُس لڑکے نے اندر آنے سے منع کیا تو میں نے اُس کو کہا کہ مرد بنیں، آپ ایک چار سال کی بچی نہیں ہیں، اپنے اندر مردانگی پیدا کریں۔‘

اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اگر وہ لڑکا سُکون سے گھر کے اندر آجاتا تو میری پالتو کُتیا اُس کو کچھ نہیں کہتی بلکہ اُس کو پیار کرتی۔‘

اداکارہ کے اِن ٹوئٹس کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اُن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ریحان طارق نامی صارف نے لکھا کہ ’کُتے سے ڈرنا قُدرتی بات ہے، مرد بن کر کُتے سے کٹوانے کا شوق کسی کو نہیں ہوتا ہے اور پھر 14 انجیکشن۔‘

عبدالباسط نامی صارف نے اُشنا شاہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ لوگ کسی کے ساتھ بھی کیسا بھی رویہ اختیار کرلیں تو اُس کی خیر ہے اور یہ ہی حرکت کوئی عام آدمی کر دیتا تو آپ کو وہاں انسانیت یاد آجاتی۔‘







صارف نے مزید لکھا کہ ’ٹی وی پر آکر بڑے بڑے لیکچر دینے والے لوگوں تُمہاری حقیقت پر افسوس ہے۔‘

عبدالہادی نامی صارف نے لکھا کہ ’اگر وہ مرد نہیں بنا تو آپ ہی انسان بن جائیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے ایسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے، اگر آپ کو کُتے پسند ہیں تو اِس کو مطلب یہ نہیں ہے کہ دوسرے لوگوں کو بھی کُتوں سے پیار ہوگا۔‘

صارف نے لکھا کہ ’یہ حقیقت ہے کہ پٹ بُل بہت خطرناک قسم کے کُتے ہوتے ہیں اور بعض اوقات تو یہ اپنے مالکان کو بھی ہلاک کردیتے ہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’غریب لڑکے کی بے عزتی کرکے آپ خود پر فخر محسوس کر رہی ہیں، شرم کریں۔‘

علی نامی صارف نے لکھا کہ ’بہت فخر کی بات ہے آسکر کہاں لینا پسند کریں گی آپ؟‘

دوسری جانب اُشنا شاہ نے تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’ہر کوئی پیزا بوائے کے لیے رو رہا ہے جبکہ میں نے حقیقت میں اپنی کُتیا کو پکڑا ہوا تھا اور پیزا بوائے نے اندر آنے سے منع کردیا تھا، دس منٹ تک میں اُس کو یہ ہی کہتی رہی کہ میرا آپ سے وعدہ ہے کچھ نہیں ہوتا میں نے اِس کو پکڑا ہوا ہے آپ یہاں سے گُزر جائیں، بہادر بنیں شاباش لیکن وہ پھر بھی اندر نہیں آیا۔‘

اُنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے کسی کی حوصلہ افزائی نہیں کی لیکن جیسے ہی میں نے اُس کی مردانگی پر بات کی تو میرا پیزا اندر آگیا۔‘


تازہ ترین