• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولے


طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

اٹلی کے شہر Genoa کے ساحل پر بھی ایک ایسا ہی خطرناک طوفانی بگولا پانی اور ہوا کے ساتھ دائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سیکڑوں فٹ بلند سمندری بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہزاروں بار دیکھی جاچکی ہے۔

تازہ ترین