• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:ہزاروں افراد کا احتجاج، برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

Londonthousands Protester Demand The Resignation Of Pm
پاناما لیکس کے انکشافات پر لندن میں ہزاروں افراد وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ڈیوڈ کیمرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم کے آف شور کمپنی میں حصہ داری کے اعتراف کے بعد ہزاروں افراد نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے پر ڈیوڈ کیمرون استعفیٰ دیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے ایک روز قبل اپنے والد کی آف شور کمپنی میں حصہ داری کا اعتراف کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے حصے وزیراعظم بننے سے پہلے فروخت کردیے تھے۔
تازہ ترین