• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پرمشاورتی اجلاس

Consultation Meeting In Supreme Court On Panama Leaks
چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پرمشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں چیف جسٹس کے علاوہ 14ججز موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ججز کراچی میں ہونے کی وجہ سے مشاورتی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔کراچی میں موجود ججز میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس خلجی عارف ،جسٹس امیر ہانی مسلم شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں موجود ان ججز سے چیف جسٹس کی پہلے ہی مشاورت ہوچکی ہے۔
تازہ ترین