• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

والدین، بچوں کو نیٹ فلیکس کے اسکوئڈ گیمز سے دور رکھیں، برطانوی کونسل

برطانیہ کی ایک کونسل نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نیٹ فلیکس کے مقبول ترین شو اسکوئڈ گیمز سے دور رکھیں اور انتہائی پُرتشدد  مواد کے باعث بچوں کو یہ شو دیکھنے کی اجازت نہ دیں۔

اس سے پہلے بھی برطانیہ میں کئی اسکول، والدین کو ایسی ہی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

سینٹرل بیڈفورڈ شائر کونسل کی تحفظِ تعلیم ٹیم نے علاقے کے تمام والدین اور کفیلوں کو ای میل میں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ بچے اُن گیمز اور اُن سے منسلک پُرتشدد حرکات کی نقل حقیقی زندگی میں کر رہے ہیں۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ سال تک کے بچے بھی اسکول کے پلے گراؤنڈ میں اسکوئڈ گیمز اور اُن کے سنگین نتائج کی نقل کر رہے ہیں۔ 

جنوبی کوریا کی اس سیریز کی کہانی ایک خیالی گیم شو پر مبنی ہے جس میں غربت کے مارے کرداروں کو لاکھوں پاؤنڈز کا کیش انعام جیتنے کے لیے ہلاکت خیز کھیلوں میں حصہ لینا ہوتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین