• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹےسے ملاقات کرائی جائے:یوسف رضا گیلانی کے سابق داماد کی پریس کانفرنس

  لاہور ( سپیشل رپورٹر )سید یوسف رضا گیلانی کے سابق داماد خرم خان نے کہا ہے کہ گارڈین کورٹ کے احکامات کے باوجود ان کی بیٹے سے ملاقات نہیں کرائی جارہی جوتوہین عدالت ہے ۔یوسف رضا گیلانی کو اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی مبارک ہو لیکن انھیں بھی بیٹے سے ملایا جائے ۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں خرم خان نے بتایا کہ فضہ بتول گیلانی سے 1998میں شادی ہوئی جس سے 21اگست 2001کو بیٹا اسفند یار پیدا ہوا لیکن 2010میںان کی اہلیہ طلاق لے کر والدین کے گھر رہنے لگی ۔ گارڈین کورٹ نے 17مئی کو نابالغ بیٹے کو کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، عدالت پہلے بھی ملاقات کے احکامات دے چکی ہے جن پر عملدر آمد نہیں ہوا۔ وہ اپیل کر تے ہیں انصاف کا تقاضا کر تے ہوئے ان کی بیٹے سے ملاقات کرائی جائے۔   
تازہ ترین