• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں نبی کریمﷺ کا امتی ہونے پر فخر ہے، اظہرعباس سیالوی

ویانا(اکرم باجوہ)ادارہ المصطفیٰ سینٹر ویانا کے سرپرست اعلیٰ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی زیر سرپرستی پانچواں سالانہ عظیم الشان جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذکر نعت محفل پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نعت شریف کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں یورپ کے معروف نعت خواں شہر یار خان،ممتاز حسین،خلیل احمد،ساجد مزمل علی،حاجی اکبر علی،خلدعباس،حفیظ اللہ قادری،سید عثمان شاہ شامل تھے۔سید عبدالرحمان شاہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت بیان کی ۔ادارہ المصطفیٰ سینٹر کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے اپنے خطاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت العالمین کی سیرت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے قدم جس گھر میں پڑتے نور ہی نور ہو جاتا، بیمار لاچار بکریاں دودھ دینے لگتیں، ہیں نبی کریمؐ کا امتی ہونے پر ناز ہے، پوری دنیا میں نعمتیں اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب کے صدقے میں ہمیں عطا کیں۔ہمارے نبی کے آنے سے پہلے لڑکیوں کو لوگ زندہ دفن کردیتے تھے، نبی کریمؐ نے فرمایا جو لڑکیوں کی پرورش کرے گا اور شادی کرکے رخصت کرے گا وہ میرے قریب ہوگا۔ہمارے نبی رحمت العالمین بن کر آئے۔ تقریب کے احتتام پر شہر یار خان کے ساتھ حاضرینِ شرکاء محفل نے مل کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں درودوسلام پیش کیا۔پروفیسر اظہر عباس سیالوی نےاجتمائی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ اور کشمیر اور فلسطین کے شہداء کے لیے اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی ۔آخر میں سرپرست اعلیٰ ادارہ المصطفیٰ سینٹر ویانا حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ نے پاکستانی کمیونٹی کا میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔حاضرین شرکاء کو میلاد ڈنر پیش کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید