• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل کیس، سفاک قتل چھپانے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نورمقدم کا قتل سفاک جسے چھپانے کی کوشش کی گئی، ذہنی کیفیت کا سوال انکار پر نہیں،اقرار جرم کی صورت میں اٹھتا ہے، بظاہر ماں کے جرم میں شامل ہونے کے شواہد نہیں، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم کی درخواست ضمانت منظور جبکہ والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی ۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر جعفر کی ضمانتوں کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ دونوں درخواست گزار مرکزی ملزمان نہیں، ملزمان پر قتل چھپانے اور پولیس کو اطلاع نہ دینے کا الزام ہے۔

تازہ ترین