• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، محبوبہ کو وحشیانہ تشدد سے قتل کر کے سر تن سے جدا کردیا

اوکاڑہ( نمائندہ جنگ)اوکاڑہ کے نواح میں مبینہ ”عاشق“ نے محبوبہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر وحشیانہ تشدد کے بعد تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا،لاش کی شناخت ختم کرنے کے لئے ”محبوبہ“ کا سر تن سے جدا کر کے ساتھ لے گیا، جس ”صافے“ سے ہاتھ پاؤں باندھے گئے ،اس نے مقتولہ شمیم اور ملزم شان کی شناخت تک پہنچا دیا ،تفصیلات کے مطابق کوٹ امین شاہ حجرہ کے ایک باغ سے32سالہ عورت کی ہاتھ پاؤں بندھی سر کٹی لاش بر آمد ہوئی،جسے بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، لاش کی شناخت کے حوالے سے اعلانات کروائے گئے ،اندھے قتل کی واردات اس وقت ٹریس ہوگئی جب اس کپڑے ”صافہ“ کی شناخت ہوئی جس کے ساتھ ہاتھ پاؤں باندھے گئےتھے،بتایا جاتا ہے کہ شمیم بی بی کے مبینہ طور پر ضلع خانیوال کے شان مقبول کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ خانیوال جاتی رہتی تھی،جس کا شمیم بی بی کی بوڑھی والدہ ذکراں بی بی کو بھی علم تھا،گزشتہ چھ روز سے شمیم بی بی گھر سے غائب تھی، ورثاء کو جب سر کٹی لاش دکھائی گئی تو انہوں نے اس کپڑے”صافہ“ کو شناخت کر لیا جو شان کے پاس اکثر ہوتا تھا،جس کے بعد سر کٹی لاش کی شناخت شمیم بی بی کے نام سے ہو گئی جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ ملزم شان کو اس بات کا شک گزرا ہو کہ شمیم بی بی کے کسی اور کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات ہیں،جس پر ملزم شان نے باغ میں لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا ،والدہ ذکراں بی بی کی مدعیت میں ملزم شان اور2نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل و دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین