لاڑکانہ(اے پی پی)لاڑکانہ پولیس نے جعلساز کو گرفتار کر لیا۔خود کو پاکستان آرمی کا میجر ظاہر کرنے والے جعلساز ملزم کو لاڑکانہ پولیس نے تھانہ رحمت پور کی حدود سے دھرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزم کی جیب سے پاک آرمی کی ٹوپی اورجرسی پہنی ہوئی تصویر بھی ملی ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ رحمت پور پر اے ایس آئی محمد خان سامٹیو کی مدعیت میں مقدمہ 82/21 زیردفعہ 170،171،140 درج کرلیا گیا ہے۔