• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسرارطورپردم توڑنے والے تاجرکے قتل کی ایف آئی آردرج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پراسرارطورپردم توڑنے والے کپڑے کے تاجرکے قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ۔تھانہ سٹی کو حامد صادق نے بتایا کہ میرا بڑا بھائی عامر صادق راجہ بازار میں کپڑے کی د کان کرتا تھا جس نے اپنی بیوی کو فون کر کے بتایا کہ رقم کے لین دین کے سلسلہ میں شیخ حفیظ کے ساتھ جرگہ ہے ۔ بہت دیر کے بعد اس کی بیوی نگین بی بی نے کال کی کہ ابھی تک کیوں نہیں آئے کن کے ساتھ بیٹھے ہو جس پر عامر صادق نے بتایا کہ باڑہ مارکیٹ میں مرزا خاور نثار کے گودام کی چھت پر مرزا خاور نثار،حفیظ الرحمان،یاسر ، قیصرعمران اور شاہد خان سے لین دین کی بات چل رہی ہے۔ بعد ازاں مسلسل کالیں کرتی رہی لیکن اس کے میاں نے کال اٹینڈ نہ کی پھر اسے یاسر محمود کی کال آئی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچیں آپ کے بھائی عامر صادق کی حالت سیریس ہے،جب ہسپتال پہنچے تو معلوم ہوا کہ عامر صادق یہاں پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھاجس کو مرزا خاور اور ابراہیم رکشہ میں لائے تھے ۔مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بھائی کو مذکورہ بالا ا فراد نے قتل کیا ہے ۔
تازہ ترین