• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسوہ رسول ؐپر چلنے ہی میں ہماری نجات ہے‘سینیٹر ثمینہ ممتاز

کوئٹہ ( پ ر)کنوینر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ اسوہ حسنہؐ کی پیروی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے، ملک بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات کاانعقاد کیا گیا جن میں حکومت نے ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔انہوںنے کہا کہ حضورؐ کی ذات سے وفاداری ہر مسلمان کا جزوو ایمان ہے، اسوہ حسنہ ؐ پر عمل کرنے سے مصائب و تکالیف ٹلتے ہیں اور ظلم و بد امنی سے نجات ملتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ؐسے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم آپؐ کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بنائیں۔ رسول پاک ﷺسے محبت اور ان کے خاتم النبین ہونے پر یقین ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہد حاضر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جسے اللہ اور اس کے رسولؐ کا کلمہ بلند کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ تاریخ میں ایسی مثالیں بھی کم ہی ملتی ہیں کہ کسی قوم یا نسل نے ایک نظریئے کے لئے اس بڑے پیمانے پر ہجرت کی ہو، اتنی جانوں کی قربانی دی ہو،اس قدر مالی نقصان برداشت کیا ہو، آج بھی پاکستان مسلم امہ میں اس لئے توجہ اور اہمیت کا مرکز بنا رہتا ہے کہ اس میں بسنے والے ہر چیز پر کمپرومائز کر لیتے ہیں، لیکن جہاں حرمت رسولؐ کا معاملہ ہو یہ کٹ مرنے پر تیار ہوتے ہیں۔ یہ ماہ رحمتوں وبرکتوں کا مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسوہ رسول ؐپر چلنے ہی میں ہماری نجات ہے۔
کوئٹہ سے مزید