ملتان( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ملتان سٹی جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید ‘دیگر عہدیداروں اور ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز لاہور میں گورنر رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ،اور ان سے بلدیاتی مخصوص نشستوںکے بارے میں بات کی‘گورنر نے بتایا کہ جلد ہی مخصو ص نشستوں کے انتخابات کے بعد میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن ہو نگے۔