• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں جشن میلاد کا سکیورٹی پلان جاری،64 جلوس نکالے جائینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس نے جشن میلاد النبی ﷺ کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ملتان شہر سے کل 64 جلوس جن میں 06 جلوس A کیٹیگری کے ہوں گے اور اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر محافل، نعت خوانی کے 24 پروگرام بھی منعقد ہوں گے 2019 پولیس افسران محافل نعت کے لیے 400 سے زائد پولیس افسران شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام محافل نعت خوانی اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام محافل نعت اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ہدایات جاری کیں کہ مجالس اور محافل میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں تمام افسران و ملازمان غیر جانبداری، انتہائی خوش اخلاقی اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین