اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کردیا۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ جہاں عوام فاقوں سےمر رہے ہوں، والدین بچوں کو زہر پلا کر خودکشیاں کر رہے ہوں، اس ملک کا حکمران ریاستِ مدینہ کی بات کر رہا ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھاکر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ کیا کوئی شخص ایسا بےحس گونگا، بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟ ہیلی کاپٹر سے سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاستِ مدینہ کا نام لیتے ہوئے سوچنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔