اسلام آباد میں قتل ہونے والی لڑکی نور مقدم کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر مظاہرہ کیا گیا۔
مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم، والدہ اور دوست احباب احتجاج میں شریک ہوئے۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نور مقدم کو جلد انصاف کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین ڈی چوک پر پرامن احتجاج کرنے کے بعد منتشر ہو گئے۔