اسلام آباد (خبر نگار،آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مقتولہ کے والد شوکت مقدم بھی شریک تھے، عدالت کی ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت میں وکیل کو وکالت نامہ جمع کرانیکی ہدایت کی گئی ،ہائیکورٹ کے باہر مقتولہ نور مقدم کے دوستوں نے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا، مظاہرین نے نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی معاونت کرنے والوں کو بھی ضمانت پر رہائی نہ دی جائے ۔ دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورمقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری میں مدعی مقدمہ کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔