• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کو سزا نہ ملنے پر نور بخاری بھڑک اُٹھیں

نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو اب تک سزا نہ ملنے پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نور بخاری نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے پاکستان کے قانونی نظام پر شدید تنقید کی۔

نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے نظام کیلئے شرم کا مقام ہے۔‘

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ملزم اپنے ہر ایک جُرم کا اعتراف کر رہا ہے اور پھر بھی اس کو سزا نہیں مل رہی۔‘

اُن کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین بھی نور بخاری سے متفق نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ  نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر سمیت تمام 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے عدالت کو بتایا کہ قتل میں نے کیا تھا، پسٹل میرے باپ کا ہے، قربانی اسلام میں بھی جائز ہے اور نور مقدم نے خود کو قربانی کے لیے پیش کیا، مجھے گھر میں قید کر دیں جیل میں مجھے مارتے ہیں، پھانسی دے دیں میں جیل میں نہیں رہ سکتا۔

ملزم نے کمرہ عدالت میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگی اور کہا کہ میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے مرنا نہیں چاہتا، میری شادی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین