• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کروزشپ میں صرف آریان خان ہی تھا؟ میکاسنگھ

بالی وُوڈ کے معروف پلے بیک سنگر میکا سنگھ نے آریان خان کی گرفتاری کے معاملے پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا آریان خان اتنے بڑے جہاز میں سفر کرنے والا واحد شخص تھا؟

میکا سنگھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسی کروز کی تصویر شیئر کی ہے جس سے آریان کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس کروز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ! کیا خوبصورت کروز ہے، کاش! میں اس کا دورہ کرسکتا۔‘

میکا سنگھ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’اُنہوں نے سنا ہے کہ بہت سارے لوگ وہاں موجود تھے لیکن وہ آریان خان کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھ سکے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اتنے بڑے کروز میں صرف آریان خان ہی گھوم رہا تھا؟  حد ہے۔‘

واضح رہے کہ کروز شپ منشیات کیس میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی بھی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی ہے جس کے نتیجے میں آریان خان کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کی ہے، آریان خان کے وکیل اب ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

یاد رہے کہ آریان خان 8 اکتوبر سے ممبئی کی آرتھر جیل میں ہیں، بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید