• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی درخواستِِ ضمانت پر سماعت: شاہ رخ خان کے مداح ’منت‘ کے باہر جمع


ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی درخواستِِ ضمانت کی سماعت سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح اُن کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر جمع ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ممبئی کروز شِپ منشیات کیس کے دیگر ملزمان کو ان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان درخواستِ ضمانت کی سماعت سے قبل شاہ رخ خان کے مداح اُن کو سپورٹ کرنے کے لیے اُن کی رہائش گار ’منت‘ کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

 شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر اُن کے مداحوں کو دیکھا جاسکتا ہے جن کے ہاتھ میں پلے کارڈز موجود ہیں جس پر انگریزی زبان میں درج ہے کہ ’آریان خان کو رہائی دی جائے۔‘

واضح رہے کہ آج ممبئی کی ایک خصوصی عدالت آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی جبکہ عدالت نے گزشتہ ہفتے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بھارت کے انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔

تازہ ترین