• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ روز میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے جہاں دنیا بھر سے مسلمانوں کے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغامات اور دعائیں شیئر کی گئیں وہیں کئی معروف شخصیات کی جانب سے بھی اس پُر مسرت موقع پر خوبصورت پیغامات شیئر کیے گئے ہیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اس پُرمسرت موقع کی مناسبت سے پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی جہاد سے متعلق ایک حدیث شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری پر جو حدیث شیئر کی وہ یہ ہے کہ ’اپنے اندر کے شیطان کے خلاف اپنے نفس سےجنگ کرنا جہادِ اکبر ہے۔‘


دوسری جانب مہوش حیات نے عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں اُنہیں سرکارِ دو عالم ﷺ کے روضۂ مبارک کے احاطے میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین